مشرق وسطی

دمشق کا مضافاتی شہر قدسیا دہشت گردوں کے وجود سے پاک، عوام کی خوشی

شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے قدسیا سے دہشت گردوں کے نکل جانے کے بعد علاقے کے باشندوں نے فوج اور حکومت کی حمایت میں زبردست ریلی نکالی ہے

دمشق کے مضافاتی علاقے قدسیا کے باشندوں نے دہشت گر دوں سے نجات پانے کے بعد سڑکوں پر نکل کر جشن منایا اور فوج اور حکومت کے لئے اپنی حمایت کا اعلان کیا – ایک مقامی ذریعے نے تسنیم نیوز ایجنسی کو بتایا کہ قدسیا شہر کے باشندوں نے شہر کے مرکزی اسکوائر پر اجتماع کرکے شامی حکومت اور فوج کی حمایت میں اپنی نوعیت کا بڑا مظاہرہ کیا -خبروں میں بتایا گیا ہے کہ شامی فوج کے افسران اور جوانوں نے بھی قدسیا اور الہامہ شہروں کے باشندوں کے ساتھ اس جشن میں حصہ لیا – دمشق کے مضافات میں واقع قدسیا شہر پر دہشت گردوں نے پانچ سال قبل قبضہ کرلیا تھا – دوسری جانب ریف دمشق کے گورنر نے قدسیا شہر کو جانے والی تمام سڑکوں کو کھول دینے کا حکم جاری کردیا ہے تاکہ شہر کے وہ باشندے اپنے گھروں کو لوٹ سکیں جنھیں دہشت گردوں نے باہر نکال دیا تھا – ریف دمشق کے گورنر نے کہا کہ قدسیا شہر سے دہشت گردوں کے نکلنے کے بعد شہر کے باشندوں نے اپنی معمول کی زندگی دوبارہ شروع کردی ہے اور عوامی خدمات کے سبھی شعبے جلد ہی کام کرنا شروع کردیں گے – اس درمیان قدسیا شہر میں لوگوں کے جشن میں شریک دمشق اوراس کے مضافاتی علاقوں کے مفتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شام کے بحران پر قابو پانے کا واحد راستہ قومی آشتی ہے – خبروں میں بتایا گیا ہے کہ تقریبا ایک ہزار دہشت گرد عناصر اپنے گھروالوں کے ہمراہ قدسیا اور الہامہ شہروں سے نکل کر ادلب کی جانب چلے گئے ہیں جو جبہہ النصرہ اور دیگر تکفیری دہشت گردوں کا گڑھ ہے – دہشت گردوں نے قدسیا شہر کو حکومت کے ساتھ ہونے والے ایک سمجھوتے کے تحت چھوڑا ہے – یہ سمجھوتہ علاقے کی قومی آشتی کی کمیٹی کی نگرانی میں ہوا تھا

متعلقہ مضامین

Back to top button