پاکستان

سیاکلوٹ: کوٹلی لوہاراں مشرقی میں تکفیریوں کا جلوس عزا پر حملہ،10 عزادار زخمی

شیعیت نیوز: گذشتہ روز یوم عاشورہ کے جلوس عزا پر سیالکوٹ کے علاقہ کوٹلی لوہاراںمشرقی میں پر تکفیری دہشتگردوں نے حملہ کیا ، اطلاعات کے مطابق جلوس عزا پر کوٹلی لوہاراں مشرقی کے علاقہ میں یزیدی پیروکاروں نےچاروں اطراف سےحملہ کیا جس کے نتیجے میں ۱۰ عزادار شدید زخمی ہوئے، ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے جلوس کے چاروں اطراف سے عزاداروں پر پتھر برسائے اور فائرنگ کی جبکہ انکوپولیس کی سرپرستی بھی حاصل تھی۔

دوسری جانب اس حملے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پنجا ب کے سیکرئٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے شدید احتجاج کیا اور واقعہ کا ذمہ دار ڈی ایس پی اور ایس ایس پی ٹھراتے ہوئے کہا کہ ہم اس ظلم بربریت کیخلاف ہر قسم کے آئینی ،قانونی و جمہوری انداز میں احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button