دنیا

افغانستان: بلخ میں مسجد کے قریب عاشورا کے جلوس پر دھماکا، 14 افراد شہید

مزار شریف: افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں ایک مسجد کے قریب یوم عاشورا کے جلوس پر ہونے والے بم دھماکے میں 14 افراد شہید اور 28 زخمی ہوگئے، دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا،

ادھر ہسپتال حکام کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والوں میں بیشتر افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلح افراد نے مزار شریف کے قریب فائرنگ کرکے 18 افراد کو شہید کردیا تھا۔ مزار میں یوم عاشور کے حوالے سے مجلس جاری تھی، پولیس نے مقابلے میں تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button