دنیا

مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی عائد

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے محرم الحرام کےجلوسوں پرپابندی عائدکردی ہے۔مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم عروج پر پہنچ گئے ہیں، بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں کوذہنی اور جسمانی اذیت پہنچانے کے نت نئے طریقے اختیارکئے جارہے ہیں۔
حریت رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے دفترکے سامنے احتجاج کا اعلان کیا تو بھارتی فوج بوکھلا گئی۔
رات بھرفوج کی جانب سے مقبوضہ وادی میں گھروں پر چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں۔ بڑے پیمانے پر کی جانے والی کارروائیوں میں مکینوں کو زدوکوب کیا گیا۔ لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اورایک درجن سے زائد نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔آج اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے ہونے والے احتجاج میں بھارتی مظالم کیخلاف یادداشت پیش ہوگی۔ حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر جنگی حالات پیدا کرنے کا ڈرامہ کرنے کی کوشش کشمیر کے معاملے سے بین الاقوامی توجہ ہٹانا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button