سعودی عرب

آل سعود اب یمن جنگ کا خرچ غیرملکی حاجیوں سے وصول کرینگے

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے غیرملکی حاجیوں کے ویزے کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اضافی قیمت ان لوگوں کو ادا کرنی ہوگی جو ایک بار سے زائد حرم مکّی جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ایک بار سے زائد حج یا عمرہ کرنے والوں کو ویزے کے لیے 2000 سعودی ریال یعنی 533 امریکی ڈالز ادا کرنے ہونگے۔
فلسطین کی حج و عمرہ کمیٹی نے اعلان کیا کہ اس نئے اعلان کے بعد ہزاروں افراد حج و عمرہ کی ادائیگی سے محورم ہوجائیں گے۔ مصر کی بھی حج کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ حج و عمرہ ویزے کی مہنگی قیمت ان لوگوں پر اضافی بوجھ ہے جو حرم مکی کی زیارت کا رادہ رکھتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جنگ یمن کے طولانی ہونے کی وجہ سے سعودی حکّام تشویش میں مبتلا ہوگئے اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ جنگ یمن کے بڑے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے حج و عمرہ سے فائدہ اٹھایا جائے اور یمن کے بےگناہ عوام کا خون بہانے کی قیمت دنیا بھر کے مسلمانوں سے وصول کی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button