پاکستان

کوئٹہ : کمانڈر سدرن کمان عامر ریاض کی شہید خواتین کے لواحقین و شیعہ رہنماوں سے ملاقات

شیعیت نیوز: کمانڈر سدرن کمان لیفٹنٹ جنرل عامر ریاض  نے نچاری امام بارگاہ میں گذشتہ دونوں دہشتگردوں کی جانب سے شناخت کرکے شہید کی جانے والی خواتین کے لواحقین اور شیعہ رہنماوں سے ملاقات کی، اس موقع پر کمانڈر سدرن کمان کے ہمراہ آئی جی ایف سی بھی موجود تھے، کمانڈر سدرن کمان عامر ریاض  نے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کو جلد کفیر کردار تک پہنچائیں گے، انہوں نے کہ یہ عورتوں کو قتل کرنے کی ثقافت کسی بھی معاشرے میں نہیں رہی یہ دہشتگرد حیوانوں سے بھی بدتر ہیں جنہیں گرفتار کرکے نشان عبرت بنائیں گے، انہوں  شیعہ عمائدین سے بھی ملاقا ت کی اور قاتلوں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کروائی ، اس ملاقات میں شہید خواتین کے لواحقین کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین کے منتخب نمائندہ برائے صوبائی اسمبلی آغا رضا، مولانا ہاشم موسوی، شیعہ بلوچستان کانفرنس کے سربراہ سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

واضح رہے کہ دوسری محرم کو کوئٹہ میں کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے شاخت کرکے چار شیعہ خواتین کو بس سے اتار کر شہید کردیا تھا ،جس پر ملک بھر میں شدید احتجاج کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button