علامہ ناظر تقوی کی ڈی جی رینجرز سے ملاقات، سبیل امام حسین ؑ پر نوحہ چلانے کی اجازت لیے لی
شیعیت نیوز:شیعہ علماء کونسل سندھ کے وفد کی آج ڈجی رینجر بلال اکبر سےاہم ملاقات کی، اس ملاقات میں شیعہ علماء کونسل سندھ کےصوبائی صدر علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ شبیر حسن میثمی،علامہ جعفر سبحانی، موجود تھے، علامہ ناظر عباس تقوی نے اس ملاقات میں سندھ میں امن وامان کے حوالے سے ڈی جی رینجرز بلال اکبر سے گفتگو کی ، ڈی جی رینجرز کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے، جبکہ اس ملاقات میں سبیل امام حسین علیہ سلام کے معمالے پر رینجرز کے رویہ پر بھی علامہ ناظر تقوی نے اظہار برہمی کیا، اس موقع پر ڈی جی رینجرز کی جانب سے سبیل نواسہ رسول (ص) پر نوحہ اور مرثیہ چلانے کی اجازت دی، ڈی جی رینجرز نے کہا کہ رینجر نو اور دس محرم کو جلوس عزاء کے درمیان سبیل لگائ جائے گی۔








