پاکستان
واللہ نہیں بھولیں گے! شہیدہ بتول کی شہادت کو ۲ سال بیت گئے
شیعیت نیوز: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر واقع اسلامک ریسرچ سینٹر سے متصل امام بارگاہ کے باہر گذشتہ دو سال قبل3 محرم الحرام کو دستی بم حملے میں شہید ہونے والی شیر خوار 9 ماہ کی بچی سیدہ بتول شہید ہوگئی تھی، آج اس بچی کی شہادت کو 2 سال کا عرصہ گذر چکا ہے لیکن ہر سال تین محرم اس بچی کی یاد کو تازہ کردیتا، اس بچی کے قاتل نامعلوم رہے اور گمانام ہوجائیں گے لیکن شہیدہ بتول کی یاد ہمیشہ تازہ رہے گی۔
واضح رہے کہ شہیدہ سیدہ بتول فیڈرل بی ایریا بلاک نمبر 6 کی رہائشی تھی اور والدین کے ہمراہ مجلس میں شرکت کے لیے آئی تھی کہ دستی بم اس کے قریب گر کر پھٹ گیا جس کی وجہ سے اس کے چہرے پر شدید زخم آئے، اسے تشویش ناک حالت میں آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زخموںکی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہوگئی تھی۔