پاکستان

پانی پلانا جرم بن گیا، کراچی پولیس و رینجرز کا سبیلوں پر دھاوا

شیعیت نیوز: اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کے حکم پر رینجرز اور پولیس نے کچھ علاقوں گلستان جوہر، قضبہ کالونی ،سچل میں پانی کی سبیلیں ہٹادی  ہیں اور کچھ میں سائونڈسسٹم بند کروا دیئے ہیں مسلسل رینجرز کا گشت جاری ہے ایسا لگتا ہے نیشنل ایکشن پلان صرف عزاداری کے پروگرامات کے لئے مخصوص کر دیا گیا ہے ، اس حوالے سے گلستان جوہر میں شدید احتجاج جاری ہے،عوام سڑکوں پر آکر حکومت کے اس معتصبانہ رویہ پر سراپا احتجاج ہیں، حکومت اور سیکورٹی اداروں کے اعلیٰ اہلکاروں سے گذارش ہے وہ اس طرح کے اقدامات کو فوری بند کریں کیونکہ اس سے عزادار ی کم نہیں بلکہ اس میں مزید اضافہ ہی ہوگا، آج ایک سبیل لگی ہے تو کل چار لگ جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button