مشرق وسطی

شام کے صوبہ حماہ کے شمال میں شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری

رپورٹ کے مطابق شام میں باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپیں حماہ کے شمال میں کراج قصبے کے اطراف میں ہوئی ہیں۔

شامی فوج اس وقت توپ خانے کے ذریعے اس علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

شامی فوج نے اسی طرح حمص کے مشرقی نواحی علاقے کو داعش کے دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یہ فوجی آپریشن "شاعر” آئل فیلڈ کو داعش کے دہشت گردوں سے واپس لینے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

شامی فوج نے اس آپریشن کے شروع ہونے کے تھوڑی ہی دیر بعد اس آئل فیلڈ کے جنوب میں الصوان پہاڑی اور کئی علاقوں کو آزاد کرانے میں کامیابی حاصل کر لی۔

اس آپریشن میں شام اور روس کی فضائیہ بھی شامی فوج کی مدد کر رہی ہے۔

حماہ، دمشق حلب اور حمص کے بعد شام کا چوتھا بڑا شہر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button