سعودی عرب

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سعودی عرب میں مظاہرہ

سیکڑوں محنت کشوں نے اپنی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف مشرقی سعودی عرب میں مظاہرہ کیا ہے۔

خبروں کے مطابق ایک بڑی سعودی کمپنی میں کام کرنے والے سیکڑوں ملازمین نے صوبہ الشرقیہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور دمام بقیق شاہراہ کو کافی دیر تک بند کئے رکھا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں چھے ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں جس کے با‏عث ان کی مشکلات میں شدید اضافہ ہو گیا ہے۔ محنت کشوں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ ایسے وقت میں زور پکڑتا جا رہا ہے جب سعودی حکام نے بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لئے بجلی اور انٹرنیٹ سروس کے نرخوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پیر کے روز سعودی حکام نے عام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بیس فی صد کمی کا اعلان کیا تھا۔ تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی اور یمن پر سعودی جارحیت کے سنگین اخراجات کو سعودی عرب میں بجٹ خسارے اور مالیاتی بحران کی اصل وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button