پاکستان

میں دعا کروں گا یہ FIR اُن کے گلے کا پھندا بن جائیں ،علامہ ساجدنقوی

شیعیت نیوز: تحفظ عزاداری کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ میں آپ تمام افراد کو تحفظ عزا کانفرنس میں خوش آمدید کہتا ہو خاص طور پر مولانا ناظر عباس تقوی صدر شیعہ علماء کونسل سندھ اور کابینہ کے تمام افراد اور جن افراد نے بھی کوششیں کیں اور علماء کرام جنہوں نے سرپرستی کی یہ تمام عمل قابل قدر اور لائق تحسین ہیں یہ نمائندہ اجتماع ایک موثر عمل ہے اور اس کے اثرات کو برقرار رکھنا اور اس سے تحفظ عزا کے لئے استفادہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے میں سب سے پہلے کشمیر میں ہونے والے مظالم کی مذمت کرتا ہوں جس طرح کشمیریوں کے بنیادی و شہیری حقوق سلب کئے جارہے ہیں وہ قابل مذمت ہیں تحفظ عزا ایک وسیع مفہوم ہے جس کے بھت سے پہلو ہیں وقت کم ہے اس کا بڑا پہلو ہے اصلاح امت ملک کے اندر جو صورتحال ہے اس کی اصلاح کرنا قانون کی حکمرانی عدل و انصاف کا قیام میرٹ کو مدنظر رکھنا یہ ایسے مسائل ہیں جن کے لئے ہم نے ہمیشہ جدوجہد کی اور تحفظ عزا بھی اسی کا ایک پہلو ہے امام حسین ؑ نے اپنے سفر کے دوران جو اہداف واضح کئے ان میں سے سب سے بنیادی نکتہ اصاح امت تھا کہ میرا قیام نانا کی امت کی اصلاح ہے ہمیں اس کو مدنظر رکھنا چاہئے قرآن کریم بھی اس کی جانب اشارہ کرتا ہے اور اسی مشن کو پیغمبروں نے آگے بڑھا اس کے لئے کوشش کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے بھت سے پہلووٗں میں اصلاح کی ضرورت ہے تشیع کے حقائق جو صدیوں سے روشن ہیں ان کو اچھے انداز میں پیش کرنا ہم سب کی ذ٘ہ داری ہے جہاں تک مراسم عزا کا تعلق ہے ان کو محفوظ کرنے کے لئے ہمیں بھرپور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ماضی میں بھی کئ جاتے رہے عزاداری امام سے عوام کا تعلق توڑنے کے لئے عزاداری کو روکنے کے لئے اس ملک میں بھت سے اقداات ہوئے لوگوں کا قتل عام کیا گیا بے گناہ لوگوں کا قاتلوں کو سامنے نہیں لایا گیا مدعی مارے گئے گواہ مارے گئے کسی قاتل کو آج تک سامنے نہیں لایا گیا جو ابھی سانحہ ہوا ضلع شکارپور میں جہاں حملہ آور زندہ پکڑا گیا اب تک اس کے حقائق نہیں بتائے گئے جس فرد کو کہا گیا کہ یہ ماسٹر مائنڈ ہے اس کو قتل کردیا گیا ہے اس کو پہلے بھی ہمارے افراد کو دکھایا جاچکا ہے میں خود اس حقیقت کو جانتا ہوں یہ شخص اسی نام سے بلوچستان میں مارا جاچکا ہے ہم بار بار اصرار کررہے ہیں کہ حقائق بتائے جائیں ہمیں اس ملک کا امن سلامتی سب سے ذیادہ عزیز ہے ہم نے اس سلسلے میں بے پناہ اقدامات کئے ہیں ہم نے عوام کو جوڑنے کے لئے بے پناہ اقدامات کئے ہین اتحاد امت مسلمہ کے لئے ہمارے اقدامات روشن ہیں مجلس امام حیسن ؑبنیادی شہری حق ہے ڈسٹرکٹ کورٹ سپریم کورٹ کے دسیوں فیصلے موجود ہیں کہ یہ خالص شہری حق ہے جلوس عزا کا نکالنا بنیادی حق ہے اس کے راستے مین رکاوٹ ڈالنا خلا ف قانون ہے اور جو صورتحال ملک کے بعض صوبوں میں پنجاب میں جوسرکاری اہلکار جو سلوک عزاداروں کے ساتھ کررہے ہیں مجھے نہیں معلوم کہ وہ کس کے اشارے پر یہ کررہے ہیں مگر یہ بات ہم واضح بتادینا چاہتے ہیں کہ جو اقدامات اس ملک میں عزاداری امام حسین ؑ کے خلاف کئے جارہے ہیں ہم اس کو مسترد کرتے ہیں ہمارے لئے یہ قطعا قابل قبول نہیں ہیں سکیورٹی کے نام پر جو بھی رکاوٹیں ہیں وہ سب ہٹالینی چاہئیں ہم اس کو رد کرتے ہیں یہ فرقہ وارانہ مسئلہ نہیں ہے کچھ لوگوں کو اٹھایا جاتا ہے جو مشخص ہیں مگر اب یہ مسئلہ سرکاری اہلکاروں کی جانب سے ہے ہم بتادینا چاہتے ہیں کہ اس سلسلے میں اگر رکاوٹ ڈالی گئی تو ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے یہ اجتماع پیغام ہے حکومت کے نام ریاستی اہلکاروں کے نام کہ وہ اپنے رویوں کو درست کرلیں ان کے روہے ناقابل قبول ہیں محرم قریب ہے ایک لمبی تفصیل ہے کتنی ایف آئی آرز درج ہوئیں خیبرپختونخواہ یں پنجاب میں اور دوسرے صوبوں میں یہ ان کی غلط فہمی ہے کہ وہ اس طرح عزاداری کو روک سکیں گے میں دعا کروں گا یہ ایف آرز ان کے گلے کا پھندا بن جائیں جنہوں نے یہ ایف آئی آرز کاٹی ہیں یا کاٹںے کاٹنے کا حکم دیا ہے پیغام یہ ہے کہ تحفظ عزا ہوگا عزاداری کے زریعہ پیغام جانا چاہئےعلماء کو خطباء کو ذاکرین کو متلویان امام بارگاہوں و جلوس ہائے عزا کے متولیان کو شیعہ علماء کونسل پاکستان کا پلیٹ فارم کو اس سلسلے میں مسائل کے حل کے لئے موجود ہونا چاہئے عوام کو چاہئے کہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور عزاداری امام حسین / کو بھرپور انداز میں منائیں اور ایک آواز ہوکر منائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button