مشرق وسطی

آل خلیفہ کی پرتشدد پالیسیاں جاری

بحرین کی ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت کے فوجی، مخالفین کو کچلنے کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے منامہ میں بحرین کے بزرگ مذہبی پیشوا آیت اللہ عیسی قاسم کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے منامہ اور سترہ میں ہونے والے مظاہرین کو کچلنے کے لئے تشدد کیا اور آنسو گیس کے گولے استعمال کئے-

بحرین کے سیکورٹی اہلکاروں نے دمنستان کے علاقے میں عوام کے گھروں پر بھی حملہ کیا اور اس دوران بحرینی جہادی نوجوان علی محد حبیب آل ضیف کو گرفتار کر لیا- اس رپورٹ کے مطابق ایک اور بحرینی شہری کو جفیر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے-

آل خلیفہ حکومت نے بیس جون کو بحرینی شہری آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرلی- بحرین کی اپیل کورٹ نے گذشتہ جمعرات کو اس ملک کی سب سے بڑی حکومت مخالف سیاسی جماعت تحریک الوفاق کو منحل کرنے کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے اس کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا ہے-

بحرین میں فروری دو ہزارگیارہ سے آل خلیفہ کے خلاف مسلسل مظاہرے ہو رہے ہیں- مظاہرین، ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت کی برطرفی، سیاسی قیدیوں کی رہائی اور ملک میں منتخب حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کررہے ہیں- بحرین میں جاری بدامنی میں اب تک دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button