عراق

علاقے میں داعش کی تشکیل کا ذمہ دار امریکہ ہے: مقتدی صدر

رپورٹ کے مطابق، مقتدی صدر نے جمعے کو داعش دہشت گرد گروہ کے سلسلے میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ جان برنن کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امریکیوں نے داعش کو جنم دیا ہے- مقتدی صدر نے کہا کہ عراقی، علاقے میں امریکی منصوبوں کا مقابلہ کریں گے- امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ نے ابھی حال ہی میں داعش دہشت گرد گروہ کے بارے میں کہا ہے کہ داعش، طویل عرصے تک عراق اور شام میں باقی رہیں گے-

متعلقہ مضامین

Back to top button