پاکستان

ؑایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرئٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی کی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کےجنرل سیکرئٹری علامہ مقصود ڈومکی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی، اطلاعات کے مطابق شہداء کمیٹی کے چیرمین اور جنرل سیکرئٹری مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ علامہ مقصود ڈومکی نے وفد کےہمراہ سانحہ شکارپور، سانحہ جیکب آباد اور کانپور کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور محر م الحرام کے میں سیکورٹی مسائل پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی ، اس ملاقات میں محرم الحرام میں سیکورٹی فراہم کرنے سے انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی اور سانحہ شکارپور،جیکب آباد اور کانپور جیسے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button