مقبوضہ فلسطین

غزہ کےلئے کاروان آزادی کی حمایت کی اپیل

غزہ کی بین الاقوامی حامی کمیٹی کے سربراہ نے غزہ کے محاصرے کے خاتمے کے لئے سرگرم عمل تحریک کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔

فلسطین پریس سنٹر کی رپورٹ کے مطابق عصام یوسف نے غزہ کے محاصرے کے خاتمے کے کاروان کی حمایت کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے لئے آزادی نامی فلیٹ چار سے موسوم یہ کاروان ، اکتوبر کے آغاز میں غزہ کے جنگ زدہ علاقے کی طرف روانہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آزادی فلیٹ چآر، غزہ میں رہنے والوں کے رنج و الم کو دور کرنے کی ایک پرامن کوشش ہے اور اس کاروان کاھدف ، غزہ کا ظالمانہ اور غیر قانونی محاصرہ ختم کروانا ہے۔

عصام یوسف نے کہا کہ غزہ میں دسیوں ہزار فلسطینی پناہ گزیں امداد کے محتاج ہیں جبکہ غزہ دس برسوں سے صیہونی حکومت کے ظالمانہ محاصرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کا محاصرہ، اجتماعی طور پر سزا دینا ہے اور یہ ایک انسانیت سوز جرم ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے اسپین کے شہر بارسلونا کی بندرگاہ سے روانہ ہونے والے جہازوں الامل اور الزیتونیہ کو غزہ پہنچنے سے روکنے کے لئے ہر طرح کا ظالمانہ بندوبست کررکھا ہے۔

اس سے قبل غزہ کا سمندری محاصرہ توڑنے کے لئے سرگرم عمل یورپین تحریک کے سربراہ مازن کاھل نے انسانی حقوق کی خواتین کارکنوں کے کاروان آزادی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ اسپین سے دو امدادی جہاز چلیں گے جو ستمبر کے آخر میں یا اکتوبر کے آغاز میں غزہ پہنچیں گے

متعلقہ مضامین

Back to top button