مقبوضہ فلسطین

نابلس کے قریب ایک صیہونی فوجی زخمی

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے بدھ کے روز رپورٹ دی ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قریب الفی مشنیہ چیک پوسٹ کے نزدیک ایک صیہونی فوجی پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔

اسرائیلی میڈیا نے یہ رپورٹ بھی دی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے اس علاقے میں ایک فلسطینی خاتون پر فائرنگ کی ہے، رپورٹ کے مطابق اس فائرنگ سے یہ فلسطینی خاتون شہید ہو گئی ہے۔

صیہونی اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کو حاصل کرنے اور فلسطینیوں کے مسلح ہونے کے بہانے انھیں فائرنگ کرکے شہید اور زخمی کرتے یا انھیں گرفتار کر لیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button