مقبوضہ فلسطین

مسجدالاقصی پر صیہونیوں کا حملہ

دسیوں انتہا پسند صیہونیوں نے باب المغاربہ کی جانب سے مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے – صیہونیوں کو اس حملے کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی بھی پشتپناہی حاصل تھی – اس درمیان غاصب صیہونی حکومت کی پولیس نے بھی صیہونی انتہا پسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے فلسطینیوں کو مسجدالاقصی کی جانب جانے سے روک دیا – پچھلے چند مہینے سے صیہونی انتہا پسند مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی پر مسلسل حملے کر رہے ہیں اور اس کے اطراف کے علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہورہی ہیں – فلسطینی علاقوں کے مسلمانوں نے مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے مسلسل حملوں کے خلاف گذشتہ برس اکتوبر کے مہینے سے تحریک انتفاضہ قدس شروع کررکھی ہے – اس عرصے میں صیہونی فوجی دوسو تیس سے زائد فلسطینی شہریوں کو شہید اور سیکڑوں دیگر کو گرفتار کرچکے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں فلسطینی شہری صیہونی فوجیوں کے حملوں میں زخمی ہوئے ہیں – اس درمیان صیہونی فوجیوں نے اتوار کو بھی غرب اردن کے مختلف شہروں پر حملے کرکے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button