غزہ میں ایک اور فلسطینی شہید

10 ستمبر, 2016 00:00

صیہونی فوجیوں کے حملے میں غزہ پٹی میں ایک اور فلسطینی شہید ہوگیا ہے-

فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا ہے کہ جمعے کو غزہ پٹی کے قریب واقع البریج پناہ گزیں کیمپ کے مشرق میں صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی کو براہ راست اس کے سر پرگولی مار کر شہید کر دیا- اسی طرح ایک اور فلسطینی نوجوان کو غزہ پٹی کے الشجاعیہ علاقے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ، صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں فلسطینی جوان شدید زخمی ہوگیا- غزہ پٹی کے فلسطینی ، مشرقی بیت المقدس اور غرب اردن کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے سرحدی علاقے میں مظاہرے کرتے ہیں- گذشتہ اکتوبر کے مہینے سے شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ کے آغاز سے اب تک کم سے کم اٹھائیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں-

8:26 شام مئی 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔