مقبوضہ فلسطین

جولان کی پہاڑیوں کو یہودی رنگ دینے کی کوشش

رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی پولیس اور فوج نے شام کی ملکیت جولان کی مقبوضہ پہاڑیوں کے مجدل الشمس علاقے میں واقع ایک شامی شہری کے گھر کو غیرقانونی تعمیرات کا الزام لگا کر ڈھا دیا –

اسرائیل، جولان کی پہاڑیوں کے باشندوں پر دباؤ ‍ڈالنے اور اپنے توسیع پسندانہ عزائم پرعمل درآمد کے لئے شامیوں کے گھروں کو ڈھا رہا ہے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ مجدل الشمس علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے گھروں کو ڈھانے کی صیہونی پالیسی انھیں اپنی سرزمین سے ہرگز دور نہیں کرسکے گی اور وہ غاصب صیہونیوں کے مقابلے میں بدستور ڈٹے رہیں گے-

صیہونی حکومت نے انیس سو سڑسٹھ کی جنگ میں شام کی جولان کی پہاڑیوں پرقبضہ اورانیس سو اکاسی میں اسے اپنی سرزمین میں ضم کر لیا تھا تاہم عالمی برادری نے ابھی تک اس کے اس اقدام کو تسلیم نہیں کیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button