مقالہ جات

دو فرقے ، دو رہنما، دونوں میں زمین آسمان کا فرق

تحریر: ایس اے مہدی 

شیعیت نیوز: اسلام میں مختلف فرقوں میں سے دو فرقے شیعہ اور وہابی ہیں ، دونوں کے رہنما موجود ہیں اور دونوں رہنماوں میں اپنے مکتب کی طرح زمین آسمان کا فرق ہے، جی ہاں ہم بات کررہے ہیں سعودی عرب کے مفتی اعظم اور وہابی فرقہ کے مذہبی رہنما عبدالعزیز اور انقلاب اسلامی کے سربراہ اور شیعہ مسلمانوں کے رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی۔

ان میں سے ایک یعنی سعودی مفتی کہتا ہے کہ ایرانی کافر ہیں، شیعہ کافر ہیں، شیعوں سے تعلقات جائز نہیں، یعنی ہر دفعہ ایسی بات کرتا ہے جس سے تفرقہ پھیلے اور عالم اسلام تقسیم در تقسیم رہے، گویا وہ دشمن یعنی یہود و ہنود کی زبان بولتا ہے، مطلب اسرائیل و امریکا کا لاوڈ اسپیکر بنا ہو ا ہے، ان صاحب کے منہ سے کبھی محبت پیار امن اور شانتی کا پیغام نہیں سنا ہوگا، آگر قارئیں میں سے کسی نے سنی ہے تو براہ کرم ہمیں بھیجیں۔

آب آیئے چلتے ہیں دوسرے رہنما کی طرف جو جہاں تشیع کے رہبر ہیں ، یہ کہتے ہیں کہ اہلسنت کے مقدسات کی توہین حرام ہے، اہلسنت ہمارے دوست و بھائی ہیں، جبکہ انہوں نے ہی یعنی آیت اللہ خامنہ ای نے ہی فتویٰ دیا ہے کہ حج کے دوران سعودی مفتی جنہوں نے ایرانیوں کو کافر قرار دیا ہے کے پیچھے نماز پڑھی جائے تاکہ اتحاد کی فضا قائم رہے، انہوں نے فلسطین کے سنی مسلمانوں کو طاقت بخشی کبھی ایسی بات نہیں کی جس سے تفرقہ پھیلاے بلکہ ہمیشہ تفرقہ کی آواز کو شیطان کی آواز قرار دیا ۔

لہذااب مسلمانوں کی ذمہ داری ہے اس موازنہ کو پڑھ کر جانیئے کے کون اسلام کا ہمدرد اور کون دشمن ہے!

متعلقہ مضامین

Back to top button