سعودی عرب

سانحہ منی’ کے لئے سعودی حکام کے جواب دہ ہونے پر تاکید

روس کے اسلامک ورلڈ ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر زاودی مامیرگوف نے پیر کو ایک انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ سال رونما ہونے والے سانحہ منی’ میں سعودی حکومت قصوروار تھی۔ انھوں نے کہا کہ ریاض کو اس قسم کے واقعات کی روک تھام کی ضمانت دینی چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی ملکوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ سعودی حکومت سے حجاج کرام کی سیکورٹی کی ضمانت کا مطالبہ کریں۔

روس کے ممتاز مسلم صحافی اوراسلامک ورلڈ ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر زاودی مامیرگوف نے کہا کہ گزشتہ سال خانہ کعبہ کے اندر کرین گرنے کے واقعے اور اس کے بعد سانحہ منی’ میں کئی ہزار حجاج کرام شہید اور لاپتہ ہوگئے لیکن سعودی حکومت اب تک ان المناک واقعات کی ذمہ داری قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ سانحہ منی’ نے اسلامی دنیا پر ثابت کر دیا کہ آل سعود میں مسلمانوں کے مقدس ترین مراکز کا انتظام وانصرام چلانے کی صلاحیت نہیں پائی جاتی ہے۔

روس کے اسلامک ورلڈ ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر زاودی مامیر گوف نے کہا کہ اگر سانحہ منی’ کسی دوسرے ملک میں رونما ہوا ہوتا تو آزاد عدالتی تحقیقات انجام دی جاتیں اور عالمی برادری بھی سانحے کے ذمہ داروں اور قصورواروں کے خلاف ضروری عدالتی کارروائی کرنے اور انہیں سزا دیئے جانے کا مطالبہ کرتی۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب میں گھٹن کا ماحول ہے جس کی وجہ سے کسی میں بھی سانحہ منی’ کے بارے میں حکومت سے کچھ پوچھنے اور سیکورٹی اداروں سے جواب طلب کرنے کی جرات نہیں ہے۔

روس کے ممتاز مسلمان صحافی اور اسلامک ورلڈ ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر نے کہا کہ سعودی حکام نے مسلمانوں کی بےحرمتی کی انتہا کر دی ہے اور اب تک ان ملکوں سے معافی بھی نہیں مانگی ہے جن کے شہری سانحہ منی’ میں شہید ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button