ایران

دباؤ ڈالے بغیر امریکی اپنے وعدوں پر عمل کرنے والے نہیں ہیں : ولایتی

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ اور بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی عہد شکنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں کی عہد شکنی نمایاں ہے اور امریکی حکام قابل اعتماد نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک اور ایران کے درمیان ہونے والے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں امریکہ عہد شکنی کا ارتکاب کررہا ہے اورایران کے اعلی مذاکرات کار جناب عراقچی کسی ایک اجلاس یا اجلاسوں میں اس سلسلے میں وضاحت پیش کریں گے۔

علی اکبرولایتی نے کہا کہ ہمارے مذاکرات کاروں نے اپنے فرائض پر اچھی طرح عمل کیا ہے اور ایران نے معاہدے کے مطابق بلکہ قبل از وقت اپنے وعدوں پرعمل کیا ہے لیکن امریکہ مسلسل عہد شکنی کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button