مشرق وسطی

شام کے شہر حلب میں دسیوں دہشت گرد واصل جہنم

رپورٹ کے مطابق رشین فیڈرل نیوز ایجنسی فان نے لکھا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے شہر حلب کو آزاد کرانے کی کارروائی کے دوران شامی فوج نے ستر سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ یہ کارروائیاں تین ہفتہ قبل روسی فضائیہ کی حمایت سے شروع ہوئی ہیں –

اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حلب کے اطراف میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے اور بھاری مقدار میں دہشت گرد گروہوں کے ہتھیار تباہ کردیئے ہیں-

حلب میں دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں میں اب تک جہاں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے اور ڈھائی ہزار سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں وہیں بڑی تعداد میں دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں اور ان کے فوجی ہتیھار بھی تباہ کردیئے گئے ہیں-

شامی فوجیوں نے حلب شہر کے جنوبی علاقوں کے ایک بڑے حصے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے اور یہ کارروائیاں بدستور جاری ہیں-

ایک اور خبر کے مطابق شامی فوج کے لڑاکا طیاروں نے، شمالی شام کے شہر رقہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے انہیں بھاری نقصان پہنچایا ہے- یہ علاقہ دہشت گردوں کا اصلی گڑھ ہے-

شام کے لڑاکا طیاروں نے شام کے جنوبی علاقے میں دوما – الریحان شاہراہ پر بھی دہشت گردوں کی متعدد گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی دہشت گرد ہلاک ہوگئے-

متعلقہ مضامین

Back to top button