عراق

عراق: دارالحکومت بغداد میں بم دھماکے، متعدد جاں بحق اور زخمی

رپورٹ کے مطابق، عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  بم دھماکہ بغداد کے جنوب مغربی علاقے البیاع میں ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ایک اور دھماکہ بغداد کے مشرق میں صدر سٹی کے ایک ریسٹورنٹ کے قریب ہوا کہ جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چھے زخمی ہو گئے۔

صدر سٹی میں منگل کی رات بھی بم دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

دریں اثنا بدھ کے روز بغداد کے وسطی علاقے الکفاح میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور سات افراد زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ عراقی سیکورٹی فورس نے بدھ کے روز ابوغریب کے علاقے سے داعش کے آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جبکہ صوبہ کرکوک میں داعش کے دو اہم سرغنوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button