عراق

موصل کی آزادی کے لئے کردستان کے علاقے کے ساتھ سمجھوتہ

رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے  پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ موصل کی آزادی اور اس علاقے اور مرکزی حکومت کے درمیان مالی صورتحال کے تعلق سے عراقی کردستان کے وفد سے بات چیت انجام پائی ہے-

عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ موصل کے نمائندوں اور گروہوں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں اور ان کے ساتھ سیکورٹی منصوبوں نیز فوجی مسائل پر گفتگو کی-

عراقی وزیراعظم نے اسی طرح کہا کہ عراقی کردستان کے وفد کے ساتھ اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ موصل کی جنگ میں عراق کی مشترکہ فورسز کی کمان مرکزی حکومت کے ہاتھ میں ہوگی-

العبادی نے کہا کہ فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ موصل میں فوجی کارروائی، صوبائی سرحدوں میں کسی قسم کی تبدیلی پر منتج نہیں ہونی چاہئے-

حیدر العبادی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ "القیارہ ” کا علاقہ داعش دہشت گرد گروہ کی کارروائیوں کا مرکز تھا، کہا کہ اس علاقے میں داعش کے بہت سے عناصر مارے گئے ہیں جو غیر ملکی تھے-

متعلقہ مضامین

Back to top button