یمن

یمن کے خلاف سعودی عرب کے وحشیانہ حملے اور عام شہریوں کا قتل عام

یمن پر سعودی عرب کے تازہ ترین وحشیانہ حملوں میں دسیوں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے-

العالم کی رپورٹ کے مطابق، منگل اور بدھ کی درمیانی رات میں یمن کے صوبے صعدہ کے علاقے الصحن میں یمنی شہریوں کے گھروں پر سعودی لڑاکا طیاروں کے حملوں میں دس سے زائد عام شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے-

یمن کے دارالحکومت صنعا میں الروضہ نامی رہائشی علاقے پر بھی سعودی لڑاکا طیاروں کے حملے میں تین عام شہری شہید اور سترہ دیگر زخمی ہوگئے- ان جارح طیاروں نے بدھ کی صبح کو بھی صوبہ صنعا کے شہر نھم کے علاقے بنی بارق پر بھی بمباری کی ہے- سعودی جنگی طیاروں نے اسی طرح شمالی صنعا میں ملٹری اسکول کو ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے-

یمن پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں گھڑسواری کے مقابلوں میں شرکت کرنے والے نیشنل ٹیم کے دو کھلاڑی علی البخیتی اور احمد الحرازی شہید ہوگئے-

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی سعودیوں کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں صوبہ صنعا کے شہر نھم کے علاقوں وادی شیحان اور ملح پر اس ملک کے مستعفی صدر منصور ہادی سے وابستہ عناصر کے ٹھکانوں پر میزائل اور مارٹرگولوں سے حملے کئے ہیں –

یمن کے المسیرہ ٹی وی چینل نے شمالی یمن کے صوبہ الجوف کے شہر الحزم میں بھی سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر یمنی فوج اور رضاکار فورس کے میزائل حملوں کی خبر دی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button