دنیا

شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں اقوام متحدہ کی تحقیقات مسترد

اقوام متحدہ میں شام اور روس کے مندوبین نے بشار اسد حکومت کی جانب سے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق اقوام متحدہ کی تحقیقات کو مسترد کردیا ہے-

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق، روسی سفیر ویتالی چورکین کا کہنا ہے کہ شام کی حکومت کی جانب سے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال پر مبنی اقوام متحدہ کی تحقیقات نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے اور روس ان تحقیقات کو تسلیم نہیں کرے گا مگر یہ کہ تحقیقات کو تسلیم کرنے سے قبل ان سوالات کا جواب دینا ہوگا –

دوسری جانب کیمیاوی حملوں سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے شام کے سفیر بشار الجعفری نے کہا ہے کہ شام میں کلورین گیس کے استعمال سے متعلق اقوام متحدہ اور کیمیاوی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کی عالمی تنظیم کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ویرجینیا گامبا کا بیان ایسے عینی گواہوں کی گواہی پر مبنی ہے کہ جو خود دہشت گرد اور جھوٹے ہیں- انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں کیمیائی حملے سے متعلق ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیے گئے اور نہ ہی کلورین گیس کے نمونے یا تصدیق شدہ میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی۔

واضح رہے کہ شام کے بارے میں اقوام متحدہ کی تحقیقات کے نتائج سے نشاندہی ہوتی ہے کہ، شام کی حکومت اور داعش دہشت گردوں نے شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے-

برطانیہ اور فرانس نے بشاراسد حکومت کو کیمیائی ہتھیاروں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے شامی حکومت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button