یمن

یمنی فوجیوں اور تحریک انصاراللہ کے جوانوں کو دیکھ کر سعودی فوجی اپنے مراکز چھوڑ کر فرار ہوگئے

شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی تحریک انصاراللہ کے جوانوں نے جمعہ کے دن، سعودی عرب کے جنوبی علاقے عسیر کی الشیبانی پہاڑیوں پر کنٹرول حاصل کر لیا۔

یمنی فوج کے انفارمیشن سینٹر نے خبر دی ہے کہ یمنی سیکورٹی فورسز نے اس آپریشن کے دوران، سعودی عرب کے نگہبانی کے مراکز کو منہدم کر دیا اور متعدد گاڑیوں اور فوجی سازوسامان کو مال غنیمت کے طور پر حاصل کر لیا۔

یمنی فوجیوں اور تحریک انصاراللہ کے جوانوں کو دیکھ کر سعودی فوجی اپنے مراکز چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

یمن کی فوج کے میزائل یونٹ اور عوامی رضاکار فورس نے نجران اور جیزان کے علاقوں میں سعودی عرب کے جنگی سازوسامان اور اس کے فوجیوں کی تعیناتی کے مقامات پر متعدد راکٹ داغے اور توپخانے سے حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے متعدد فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ۔

سعودی عرب نے چند عرب ممالک کے اتحاد اور امریکہ کی حمایت کے ساتھ یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے اس ملک کو اپنے وسیع حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں تقریبا سات ہزار یمنی شہری شہید ہوچکے ہیں۔ جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے ۔ ان حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button