عراق

عراقی وزیر اعظم کے ساتھ شام کے وزیر خارجہ کی ملاقات

شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں اس ملک کے وزیر اعظم حیدرالعبادی سے ملاقات کی ہے۔

عراق کی ویب سائٹ السومریہ کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی سے ملاقات کی۔ ولید المعلم نے اس ملاقات میں مشترکہ سرحدوں پر سلامتی کے قیام اور دہشت گردی کےمقابلے پر تاکید کی۔

حیدرالعبادی کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم اورشام کے وزیر خارجہ نے عراقی فوجیوں کے شام کی سرحدوں کی قریب پہنچنے کے موقع پر مشترکہ سرحدوں پر سیکورٹی کی برقراری کے بارے میں گفتگو کی۔

عراقی وزیر اعظم اور شام کے وزیر خارجہ نے دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ کے مسئلے پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

اس سے قبل شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری سے ملاقات میں کہا تھاکہ شام اور عراق دہشت گردی کے مقابلے میں نہ صرف اپنا بلکہ پوری دنیا کا دفاع کر رہے ہیں۔

عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے بھی اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے مقابلے کے سلسلے میں عراق اور شام کے درمیان کوئی رکاوٹ موجود نہیں ہے بغداد اور دمشق کے تعلقات میں توسیع کی خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button