پاکستان

چینوٹ: پنجاب پولیس نے شیعہ یونیورسٹی استاد کو اغوا کرلیا

شیعیت نیوز: چینوٹ کے علاقہ رجوعہ سادا ت سے ایک مذہبی یونیورسٹی کے استاد کو پنجاب پولیس نے اغوا کر لیا ہے، اطلاعات کے مطابق اخترعمران نامی استاد پر پولیس  نے مذہبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے، پولیس اور حساس اداروں نے اختر عمران کو گرفتار کر کے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا  ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی ایما پر صوبہ بھر میں عزاداری اور دینی و تدریس میں مصروف شخصیات کے خلاف مخصوص ایجنڈے کے تحت سازشیں کی جارہی ہیں، شیعیت نیوز کی اطلاعات کے مطابق اختر عمران کے علاوہ چار شیعہ علماٗ جنکا تعلق پنجاب کے دیگر شہروں سے ابھی تک لاپتہ ہیں جنہیں بھی حساس اداروں نے کئی ماہ پہلے اغوا کیا تھا جبکہ عزاداری سید الشہداٗ برپا کرنے والے ہزاروں عزاداروں ، ماتمی انجمنوں اور بانیان جلوس پر ایف آئی آر درج ہیں، اسی مسئلے کو  لے کر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرئٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری  نے ۲ ستمبر کو وزیر اعلیٰ پنجاب ہاوس کا گھیراو کرنے کا اعلان کیا ہے۔

index.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button