یمن

یمن کے امن مذاکرات کو ناکام نہیں سمجھنا چاہیے: ولدالشیخ

رپورٹ کے مطابق اسماعیل ولد الشیخ احمد نے بدھ کی رات اپنے دورہ عمان کے دوران نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے امن مذاکرات کے ثالث کی حیثیت سے اقوام متحدہ کا کردار، مختلف فریقوں کے مواقف اور نظریات کے فرق کو سمجھنا اور مشترکہ پہلوؤں کو پہچاننا ہے اور اس سلسلے میں ہم نے اپنا مقصد حاصل کر لیا ہے۔

انھوں نے بحران یمن کے حوالے سے جدہ میں امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کے جمعرات کے روز ہونے والے اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی راہ حل میں متحارب فریقوں کے متفقہ امور کو شامل اور ان کے قابل قبول ہونا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button