عراق

عراق: دہشت گردوں کے مقابلے میں عراقی فوج کی کامیابی

رپورٹ کے مطابق عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے مغربی عراق میں واقع صوبہ الانبار میں آپریشن جاری رکھتے ہوئے جزیرہ الخالدیہ کے بجلی گھر کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ داعش کے عناصر نے اس بجلی گھر کو اپنی پناہ گاہ میں تبدیل کر رکھا تھا۔

عراق کی فوج نے جزیرہ الخالدیہ کے دو اہم علاقوں الکرطان اور البوکنعان کو آزاد کرانے کے لئے بھی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ یہ دو علاقے صوبہ الانبار کے شہر رمادی کے اطراف میں واقع جزیرہ الخالدیہ میں دہشت گرد گروہ داعش کے دو اہم اڈے شمار ہوتے ہیں۔

عراق سے ملنے والی ایک اور خبر کے مطابق کرکوک میں واقع ایک امام بارگاہ کے پاس ایک بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اس علاقے کی بعض عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں۔ اس بم دھماکے مارے جانے یا زخمی ہونے والوں کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

عراق کے دالحکومت بغداد کے مغرب میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریش میں بھی تین دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button