عراق

عراق میں الخالدیہ کو مکمل آزاد کرا لیا گیا

الانبار کے آپریشنل کمانڈر میجر جنرل اسماعیل المحلاوی نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے  عراقی فضائیہ کی مدد سے جزیرہ خالدیہ میں البوکنعان پر کئی طرف سے حملہ کیا اور اس علاقے سے بھی دہشت گردوں کا صفایا کر دیا۔ اس کارروائی میں درجنوں دہشت گرد مارے گئے اور ان کے فوجی سازوسامان کو تباہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب عراقی وزیراعظم کے دفتر کے ترجمان سعد الحدیثی نے کہا ہے کہ بغداد کی حکومت، ایسا ہرگز نہیں ہونے دے گی کہ شمالی عراق میں واقع صوبے نینوا، داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہونے کے بعد تقسیم ہو جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button