پارچنار میں شیعہ نسل کشی کا انوکھا واقعہ ،بچوں میں زہریلے پاپڑ تقسیم

19 اگست, 2016 00:00

شیعیت نیوز:  پارچنار میں شیعہ نسل کشی کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے، شیعیت نیوز کے مطابق شیعہ اکثریتی علاقہ پارچنار میں گذشتہ تین دنوں کے دوران سیکڑوں بچے زیریلے پاپڑ کھانے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوئے ہیں، جبکہ حکومتی و سیکورٹی اداروں کی جانب سے اُ س پاپڑ بیچنے والی فیکڑی کا پتہ تک نہیں لگایا جاسکا، دوسری جانب ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ حکومتی اہلکاروں نے اس قسم کے دہشتگردی کے واقعہ کی چار ماہ پہلے خبر دیدی تھی مگر اسکے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیئے گئے تھے۔ سوال یہ ہے کہ حکومتی اہلکاروں کو خبر ہونے کے باوجود زیریلے پاپڑ پارچنا ر کے بچوں میں تقسیم کردیئے گئے مگر سیکورٹی اداروں کو کانوں کان خبر تک نہیں ہوئی حالانکہ پارچنار میں داخل ہونے والے ہر شخص اور گاڑی کی پابندی سے سیکورٹی چیک پوسٹ پر ایف سی کی جانب سے سخت چیکنگ بھی کی جاتی ہے، کیا یہ منعظم شیعہ نسل کشی کا منصوبہ تو نہیں؟

واضح رہے کہ پارچنار میں شیعہ اکثریتی آبادی کو اقلیت میں بدلنے کی کوشیش کئی عرصہ سے کی جارہی ہے، پہلے طالبان دہشتگردوں نے حملہ کرکے اس علاقہ پر قبضہ کرنے کی کوشیش کی جس میں وہ عوامی ردعمل کے بعد شکست کھا کر یہاں سے فرار ہوگئے ،تاہم اب اس طرح کا واقعہ بہت کچھ سوچنے پر مجبور کیئے دیتا ہے۔

4:08 شام مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔