مسلح افراد کی فائرنگ، سعودی پولیس افسر ہلاک

18 اگست, 2016 00:00

سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں ایک پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد نے حملہ کرکے ایک پولیس افسر ہلاک کر دیا ہے۔

ریاض میں سعودی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ قطیف کے علاقے میں چار مسلح نقاب پوشوں نے ایک پولیس اسٹیشن پر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک پولیس افسر مارا گیا۔واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مشرقی سعودی عرب کے علاقوں میں آل سعود حکومت کے خلاف ایک عرصے سے عوامی ناراضگی کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے شہر نجران میں واقع السدیس چھاؤنی کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر لبنان کے المیادین ٹی وی نے جنوبی شہر جیزان میں یمنی اسنائپر کی فائرنگ میں تین سعودی فوجیوں کے مارے جانے کی خبر دی ہے۔

12:30 شام اپریل 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔