قیاد ت کا منکر امامت کا منکر ہے، علامہ سبطین سبزواری
شیعیت نیوز: شیعہ علماٗ کونسل پنجاب کے سربراہ اور آیت اللہ بشیر نجفی کی جانب سے پاکستان میں نمائندہ ولی فقہی علامہ سبطین سبزوار ی نے کہا کہ قیادت کا انکار امامت سے انکار ہے جو قیادت کا منکر ہے وہ امامت کا منکر ہے، انہوں نے قیادت کو امامت کا تسلسل ہے قرار دیدیتے ہوئے کہا کہ قیادت کے خلاف بولنے والا ،مرجیعت ورہبریت کے خلاف ہے اور رہبریت کے خلاف ہے وہ امامت کے خلاف ہے قیادت کے خلاف کل بھی مذموم عناصر نے پروپگنڈہ کیا آج بھی کرکرہے ہیں اور یہ کل بھی ناکام ہوئے تھے آج بھی ان کا منہ کالاہوگا ۔
واضح رہے پاکستان میں قیادت کا نظام پاکستانی شیعہ قوم نے اپنی رہنمائی کے لئے متعارف کروایا تھا، جبکہ دنیا تشیع میں کہیں بھی اسطرح کا قیادتی نظام نہیں پایا جاتا ، اسکو امامت کا تسلسل قرار دینا جائز نہیں ، جبکہ پاکستان میں عوام نے اعتماد کرکے مفتی جعفر اور پھر علامہ عارف حسین الحسینی کو قیادت سونپی بعداز عوام نے اعتماد کھودیا ، جبکہ آج عوام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں پاکستان میں جینا پسند کررہی ہے، لہذا یہ سسٹم غیبت امام میں ولی فقہی کی قیادت میں ہر علاقہ میں مختلف شکلوں میں زند ہے۔
یہ بات بھی دھیاں میں رہے کہ علامہ سبطین سزواری آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی جو خود کو ولی فقہی قرار دیتے ہیںان کے پاکستان میں نمائندہ یعنی نمائندہ ولی فقہی ہیں۔








