مشرق وسطی

شام: داعش کی جانب سے ایک بار پھر کیمیاوی حملہ، دسیوں افراد جاں بحق و زخمی

شام میں داعشی دہشت گردوں کی جانب سے حلب کے بعض علاقوں پر کئے جانے والے کیمیاوی حملے میں دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔

روس کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، داعشی دہشت گردوں نے حلب کے بعض علاقوں سے پسپائی کے بعد، مختلف دیگر علاقوں میں شامی فوج کی پیش قدمی روکنے کی غرض سے مسٹرڈ گیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں بیس سے زائد افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے صوبے حلب کے شہر مارع کے مختلف علاقوں پر کیمیاوی ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔ شام – امریکہ طبی ٹیم کی ایک رپورٹ کے مطابق شام میں داعش دہشت گرد گروہ کی جانب سے اب تک اس قسم کے ایک سو ساٹھ سے زائد حملے کئے جا چکے ہیں جن میں تقریبا ڈیڑھ ہزار افراد مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ شامی فوج نے حلب کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے دو ہفتے قبل روسی فضائیہ کی مدد سے ایک بڑی کارروائی کا آغاز کیا ہے جس میں اب تک داعش اور جبہۃ النصرہ گروہوں کے ایک ہزار سے زائد دہشت گرد ہلاک اور لگ بھگ ڈھائی ہزار دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button