دنیا

بان کے مون کی یمن میں حفظ قرآن مرکز اور اسکول پر سعودی بمباری کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے یمن کے صوبہ صعدہ کے ایک اسکول اور حفظ قرآن مرکز پر سعودی اتحاد کے حملے کی مذمت کی ہے۔

سیکریٹری جنرل بان کی مون کے جاری کردہ بیان میں یمن کے اسکول پر سعودی حملے کی مذمت کرتے ہوئے تمام فریقوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انسانی حقوق اور عالمی قوانین کا احترام نیز عام شہریوں اور غیر فوجی تنصیبات پر حملے سے گریز کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کے معاملے کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جاسکتا لہذا تمام فریقوں کو فی الفور اقوام متحدہ کے نمائندے کے ساتھ تعاون کرکے بحران کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ قابل ذکر ہے کہ یمن کے صوبہ صعدہ کے علاقے حیدان کے ایک اسکول اور حفظ قران مرکز پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں تیرہ بچے شہید اور اٹھارہ دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ سعودی عرب کی سرکردگی میں قائم یمن مخالف اتحاد نے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button