مشرق وسطی

حلب میں شامی فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری

شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے جمعے کے دن جنوبی حلب کے علاقے میں واقع خلصہ دیہات میں دہشت گرد گروہ جیش الفتح کے عناصر کے اجتماع پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

دہشت گردوں نے شام کے فوجیوں کی تعیناتی کے مراکز پر قبضے کی کوشش کی جس کے بعد دہشت گردوں اور شامی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔ اس جھڑپ میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

شام کے فوجیوں نے جمعے کے دن حوش نصری نامی دیہات میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور اس علاقے کو آزاد کرا لیا۔ جس کے بعد شام کے فوجی سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ جیش الاسلام کے گڑھ دوماکے قریب پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button