لبنان

سعودی عرب بے گناہوں کے قتل کا ذمہ دار ہے: حزب اللہ

رپورٹ کے مطابق سید ہاشم صفی الدین نے کہا کہ سعودی حکام اسلامی اقوام اور استقامت کے خلاف سازشیں کر کے یمن، شام اور عراق کے عوام کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔

حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے سربراہ نے شام میں ترکی کے اہداف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی پالیسیاں ناکام ہوگئی ہیں۔ سید ہاشم صفی الدین نے کہا کہ امریکا، سعودی عرب، ترکی اور خلیج فارس علاقے کے بعض عرب ممالک نے استقامتی محور کو نشانہ بنانے کے لئے داعش گروہ کو پیدا کیا لیکن ان کی سازشوں کے نتائج منفی برآمد ہوئے۔

حرب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے مزید کہا کہ حزب اللہ کو مسلسل اور قوی سافٹ وار کا سامنا رہا ہے لیکن تمام مشکلات کے باوجود وہ اس جنگ میں ڈٹی ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button