آٹے کی بوریوں میں چھپا سعودی اسلحہ تعز میں پکڑا گیا، یمنی سکیورٹی فورسز

26 اکتوبر, 2026 13:56

شیعیت نیوز : یمنی سکیورٹی فورسز نے صوبہ تعز میں سعودی رجیم کی حمایت یافتہ فورسز کے لیے اسلحہ لے جانے والا ایک ٹرک اس وقت پکڑ لیا جب وہ شہر کے مغربی داخلی راستے سے تعز میں داخل ہو رہا تھا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسلحے کو آٹے کی بوریوں کے نیچے چھپایا گیا تھا تاکہ کھیپ کو کسی کی نظر میں آئے بغیر شہر منتقل کیا جا سکے، اور سعودی جارحیت کے آلہ کار گروہ اشیائے خورونوش کی ترسیل کو اسلحہ چھپانے اور منتقل کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی رجیم کی حمایت یافتہ فورسز نے تعز کے لیے طبی امداد روک دی، مقامی حکام

سکیورٹی حکام نے واضح کیا ہے کہ آل سعود کی حمایت یافتہ فورسز کو تعز کے عوام کی سلامتی اور امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب تعز میں سعودی حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف عسکری کارروائیوں میں تیزی آئی ہے، جبکہ صنعاء کا کہنا ہے کہ سعودی رجیم اور اس کے اتحادی شہر کو عسکری اڈے میں بدل کر کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں اور عام شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں۔

2:47 شام اکتوبر 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔