یمن

سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری میں بچوں سمیت متعدد یمنی شہری شہید

سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے رہائشی علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ صنعا کے علاقے نہم پر ایک بار پھر بمباری کی ہے جس میں دو بچوں سمیت چار عام شہر شہید ہو گئے۔ یمن کے صوبے صعدہ کے علاقے الصفرا پر بھی سعودی عرب کی فضائی بمباری میں متعدد عام شہریوں کے شہید ہونے کی خبر ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے سرحدی شہر جیزان کے رہائشی علاقوں پر بھی بمباری کی ہے۔

دوسری جانب جنوبی یمن میں سعودی اتحاد کے فوجیوں اور القاعدہ دہشت گردوں کے خلاف یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مشترکہ آپریشن میں درجنوں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ صوبہ تعز کے نواحی علاقے ثعبات میں بھی یمنی فوج نے حملہ کرکے القاعدہ کے درجنوں دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں متعدد دہشت گرد کمانڈر بھی شامل ہیں۔

یمنی فوج نے صوبہ تعز میں اس مقام پر گولہ باری کی ہے جہاں سعودی اتحاد کے کرائے کے فوجی ایک حملے کی تیاری کے لیے جمع ہو رہے تھے۔ اس حملے میں سعودی اتحاد کے درجنوں کرائے کے فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد نے امریکہ کی سرکردگی میں مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے دوران ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔ جبکہ ڈھائی لاکھ کے قریب لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button