قومی سلامتی کا اجلاس : کومبنگ آپریشن کا دائر ملک بھر میں بڑھانے کا فیصلہ
شیعیت نیوز: وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اعلٰی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردوں کے خلاف کومبنگ آپریشن کا دائرکار ملک بھر میں بڑھایا جائے گا۔ اجلاس میں سانحہ کوئٹہ کے بعد کی صورت حال اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدر کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی ایپکس کمیٹیوں کے اجلاس بلائیں جائیں گے۔ اجلاس کے فیصلوں سے متعلق وزیر داخلہ چودھری نثار قومی اسمبلی کو آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے مزید سخت اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چوہدری نثار نے بتایا کہ مدرسہ اصلاحات کے تحت مدارس رجسٹریشن کیلئے تیار ہیں۔ وزارت داخلہ مدارس اصلاحات کے حوالے سے جلد علماء کا اجلاس بلائے گی۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سمیت دیگر اعلی حکام شریک ہوئے۔








