مشرق وسطی

بشار اسد: سعودی عرب دہشت گردوں کا سب سے بڑا حامی ملک ہے

شام کے صدر بشار اسد نے دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی سے ملاقات میں دنیا بھر کےوہابی دہشت گردوں پر شامی قوم اور حکومت کی یقینی فتح کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب خطے میں دہشت گردوں کا سب سے بڑا حامی ملک ہے جو بڑے شیطان امریکہ کے ایجنڈے پر کام کررہا ہے۔

علاء الدین بوجردی نے اس ملاقات میں کہا کہ شام کے خلاف جنگ میں 80 ممالک متحدہ ہیں جن کے دہشت گرد شام میں لڑ رہے ہیں لیکن میدانی حقائق کی روشنی میں شامی عوام اور حکومت کی کامیابی نمایاں ہے جس پر ایران کو فخر حاصل ہے ۔ بروجردی نے دہشت گردوں کے خلاف بشار اسد کی استقامت اور پائداری کی طرف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے شامی عوام کے دہشت گردوں کے شوم مقاصد سے محفوظ رکھنے میں اپنے منصبی فرائض کو اچھے طریقہ سے ادا کیا اور یہی وجہ ہے شامی عوام آپ کے ممنون اور مشکور اور جنگ میں آپ کے ہمراہ کھڑے ہیں۔

بشار اسد نے اس ملاقات میں سعودی عرب کے یمن میں بھیانک جرائم اور شام اور عراق میں دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے حکمراں کفار قریش کی نسل سے ہیں جو بڑے شیطان امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button