یمن

سعودی عرب کی یمنی عوام کو حج کی سعادت سے محروم کرنے کی کوشش

یمن کی وزارت اوقاف نے کہا ہے کہ سعودی حکومت، مسلسل دو سال سے یمنی عازمین حج کی روانگی میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یمن الیوم کے مطابق یمن کی وزارت اوقاف کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے سرکاری وفد کے دورہ سعودی عرب اور حج معاہدے پر دستخط کے باوجود سعودی حکام بدستور یمنی عازمین حج کی روانگی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ یمن کی وزارت اوقاف کے بیان میں یہ بات زور دیکر کہی گئی ہے کہ سعودی حکام کے رویے سے ایسا لگتا ہے کہ وہ مسلسل دوسرے برس بھی یمن کے عوام کو حج کی سعادت سے محروم رکھنا چاہتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزارت حج نے یمنی عازمین حج کی مشکلات، حل کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب تک اپنا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے اپنے علاقائی اتحادیوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے اور گذشتہ سال یمنی عوام کو اس نے حج پر آنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button