آئی ایس او کے مرکزی صدر علی مہدی کی علامہ راجہ ناصر عبا س اسپتال میں عیادت

03 اگست, 2016 00:00

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر علی مہدی نے اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں علامہ ناصر عباس جعفری کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر آئی ایس او راولپنڈی ڈویژن کے صدر اکبر علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مرکزی صدر آئی ایس او نے پھولوں کا گلدستہ بھی علامہ ناصر عباس کی خدمت میں پیش کیا۔ اس موقع پر علی مہدی کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ تعالٰی چہاردہ معصومین علیہ السلام کے صدقے آپ جلد صحت یاب ہوں گے۔ عیادت کیلئے خصوصی آمد پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی صدر آئی ایس او کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری 13 مئی سے بھوک ہڑتال پر ہیں، دو روز قبل انہیں گردوں میں شدید تکلیف کے باعث وفاقی دارالحکومت کے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کا علاج جاری ہے، اس کے علاوہ آپ دل اور شوگر کے بھی مریض ہیں۔ خیال رہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری اسپتال میں بھی بھوک ہڑتال کو جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اب بھوک ہڑتال ختم کر دیں۔

11:01 صبح اپریل 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔