سکھر:جسٹس مقبول باقر حملہ میں ملوث لشکر جھنگوی کا دہشتگرد جیل سے پراسرار طور پر غائب
شیعیت نیوز: سکھر جیل سے پراسرار طور پر کالعدم لشکر جھنگوی کے خطرناک دہشتگرد کے غائب ہونے کی اطلاع نے سیکورٹی اداروں میں کھلبلی مچادی ہے، شیعیت نیوز کو موصول اطلاعات کے جسٹس مقبول باقر حملہ کیس میں گرفتار کالعدم لشکرجھنگوی کا کمانڈر محمد معاویہ پراسرا طور پر اپنی بیرک سے غائب ہوگیا ہے ،محمد معاویہ اپنی ساتھیوں سے جسٹس مقبول باقر قتل حملہ کیس میں گرفتار تھا جیسے سکھر جیل میں رکھا گیا تھا،جسکے جیل سے غائب ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔
اس طرح ایک خطرناک دہشتگرد کا جیل سے غائب ہوجانا جیل انتظامیہ اور قانوں نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھگوی کے کئی اہم دہشتگردوں اور رہنماوں کو سعودی عرب کی ایما پر جیلوں سے رہا کیا گیا ہے لہذا دہشتگرد معاویہ کا غائب ہونا بھی اس سلسلہ کی کڑی ہوسکتی ہے چونکہ معاویہ ایک ہائی پروفائل شخصیت حملہ کیس میں گرفتار تھا اسکی رہا ئی تو نہیں ہوسکتی تھی لیکن پراسرار طریقہ سے اسے غائب کرکے فرار کرادیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 26 جون 2013 کو کالعدم لشکر جھنگو ی کے دہشتگردوں سندھ کے جسٹس مقبول باقر کے کاروان پر صدر کے علاقہ میں حملہ کیا تھاتاہم اس حملہ جسٹس باقر مبقول محفوظ رہے تھے