سعودی عرب

سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی روس کے ساتھ اپنے ملک کے تعاون پر تاکید

رپورٹ کے مطابق عادل الجبیر نے ایک بیان میں کہ جسے روزنامہ الریاض نے اتوار کو شائع کیا، کہا ہے کہ سعودی عرب، بحران شام میں روس کے ساتھ اختلاف نظر کے با وجود،اس ملک کے ساتھ بہترین سیاسی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرے گا-

عادل الجبیر نے کہا کہ تیل، انرجی، مشترکہ سرمایہ کاری اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جیسے میدانوں میں ریاض اور ماسکو کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کے لئے مختلف پروگرام موجود ہیں- سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ بحران شام کے بارے میں نظریات کو قریب لانے کے لئے سعودی عرب اور روس کے درمیان ہم آہنگی اور صلاح و مشورہ جاری ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button