حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹیو کونسل کے نائب سربراہ شیخ نبیل قاووق کی سعودی شیوخ پر شدید تنقید

01 اگست, 2016 00:00

رپورٹ کے مطابق، شیخ نبیل قاووق نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کے سعودی عرب کے اقدام پرسعودی شیوخ کی خاموشی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے اس اقدام کے خلاف بھرپورآوازاٹھانی چاہئے کیونکہ حرمین شریفین مکہ و مدینہ کا احترام، شرافت اور تقدس اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دیتا کہ اسے ان لوگوں سے منسوب کیا جائے جن کے ہاتھ صیہونی دشمن کے ہاتھ میں ہیں-

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حیثیت گرچکی ہے اور اس وقت سعودی عرب کا شاہی تاج، یمن میں آل سعود حکومت کے جرائم کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے خون میں ڈوبا ہوا ہے اور اس پر صیہونیوں سے رابطوں اور ملاقاتوں کے کلنک کا ٹیکہ لگا ہوا ہے-

یہ بیانات ایسی حالت میں سامنے آئے ہیں کہ جب ابھی کچھ ہی پہلے سعودی عرب کے خفیہ ادارے کے سابق رکن انورعشقی نے صیہونی حکومت کے انٹیلیجنس حکام سے ملاقات کی تھی- اس ملاقات پر علاقے کی بہت سی شخصیتوں اور ماہرین نے احتجاج کیا تھا-

8:05 صبح اپریل 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔